”ہمارے پاس صرف یہی آپشن تھا کیونکہ ۔۔“ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے موقف جاری کر دیا

”ہمارے پاس صرف یہی آپشن تھا کیونکہ ۔۔“ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد نیوزی ...
”ہمارے پاس صرف یہی آپشن تھا کیونکہ ۔۔“ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے موقف جاری کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے ون ڈے میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا اور واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس صورتحال میں نیوزی لینڈکرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیاہے ، جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جارہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -