پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز پر انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز پر انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی، برطانوی ہائی ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز پر انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی، برطانوی ہائی کمشنر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان منسوخ ہونے والی کرکٹ سیریز پر انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔ نجی ٹی وی اے آروائے نیو ز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے انٹیلی جنس رپورٹ سے متعلق خبروں کی تردید بھی کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز پر انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی،اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ، سیریز کو نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طورپر منسوخ کیا گیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -