پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعدنیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے پیغام جاری کر دیا

پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعدنیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن ...
پاکستان سے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعدنیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوز ی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے  کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،کیویز کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی آروائے نیوز کے مطابق نیوز ی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کی منسوخی کے حوالے سے  پاکستانی ہم منصب عمرا ن خان سے بات ہوئی ہے اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پران کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔
جسینڈا آرڈن نے مزید کہا کہ اندازہ ہے کہ کھیل کو ایسے ختم کرنا شائقین کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ، سیریز کو نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طورپر منسوخ کیا گیاہے ۔