پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر شاداب خان کا جذباتی پیغام سامنے آگیا

پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر شاداب خان کا جذباتی پیغام سامنے آگیا
پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر شاداب خان کا جذباتی پیغام سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز آخری لمحات میں منسوخ ہونے پر شاداب خان کا جذباتی بیان سامنے آگیا ، شاداب نے کہا یہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے بہت محنت کی ، سیریز منسوخ ہونا افسوسناک ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاداب خان نے کہا کہ پاکستانیوں کوکرکٹ بہت پسندہے،،  دیگرغیرملکی ٹیموں کادورہ پاکستان سیکیورٹی انتظامات کاثبوت ہے، انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے معاملے پر  کہا کہ  پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے ختم ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کپتا ن بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز سے لاکھوں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ آنی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کی صلاحتیوں اور ساکھ پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان زندہ باد۔

مزید :

کھیل -