نیوزی لینڈ کی ٹیم کل چارٹرڈ فلائٹ سے واپس جائے گی ، سی ای او پی سی بی

نیوزی لینڈ کی ٹیم کل چارٹرڈ فلائٹ سے واپس جائے گی ، سی ای او پی سی بی
نیوزی لینڈ کی ٹیم کل چارٹرڈ فلائٹ سے واپس جائے گی ، سی ای او پی سی بی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی سے متعلق بتایا کہ مہمان ٹیم کی کل واپسی ہو گی ۔

وزارت داخلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او پی سی بی نے کہا کہ کل خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو واپس بھیج دیا جائے گا، یہ افسوسناک امر ہے ، جو ہوا بہت غلط ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کر دیاہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ کو شدید دھچکا پہنچاہے جس پر ہر کوئی افسردہ دکھائی دے رہاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ 14 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا ہے اور اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ سیکیورٹی ایکسپرٹ سے تفصیلی رپورٹ لی جائے گی ، پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کیا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -