نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کیا تھریٹ موصول ہوا تھا؟ اہم خبر سامنے آگئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کیا تھریٹ موصول ہوا تھا؟ اہم خبر سامنے آگئی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کیا تھریٹ موصول ہوا تھا؟ اہم خبر سامنے آگئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کے مطابق  ان کو تھریٹ موصول ہوا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہوٹل سے باہر نکلنے پر حملہ ہوسکتا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کسی قسم کا تھریٹ نہیں تھا،ہماری ایجنسیوں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا تھا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو دورے کے دوران بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ہم امن کے سب سے بڑے داعی ہیں۔نیوزی لینڈ  نے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کردیا۔ہم نے پولیس، فوج اور ایس ایس جی کمانڈوز تعینات کیے، ہمارے کسی ادارے کے پاس نہ کوئی تھریٹ ہے اور نہ کوئی تھریٹ موصول ہوئی۔

مزید :

قومی -کھیل -اہم خبریں -