انگلینڈ کے دورے کا کیا بنے گا؟ شیخ رشید نے واضح کردیا

انگلینڈ کے دورے کا کیا بنے گا؟ شیخ رشید نے واضح کردیا
انگلینڈ کے دورے کا کیا بنے گا؟ شیخ رشید نے واضح کردیا
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کے نقشِ قدم پر چلنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورے کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں لیکن انگلینڈ کی ٹیم بھی انہی راستوں کا سوچ رہی ہے اور انہی باتوں پر غور کر رہی ہے جو نیوزی لینڈ نے کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا دورہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ انگلینڈ کا ذاتی فیصلہ ہوگا، ہم انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں، ہمارے ملک میں سیکیورٹی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، نہ نیوزی لینڈ کیلئے کوئی تھریٹ تھا اور نہ ہی انگلینڈ کو کوئی خطرہ ہوگا۔

مزید :

قومی -کھیل -