زمین ڈاٹ کام نےگلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے ٹی سکوائر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے گلبرگ لاہور میں تعمیر ہونے والے جدید ترین کثیر المنزلہ منصوبے ٹی سکوائر کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ۔ اس حوالے سے زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹرسیلز لئیق چوہدری، ڈائریکٹر سیلز باسل حفیظ، علی ریحان اور محمد عثمان جبکہ ٹی سکوائر کے ڈائریکٹرز سجاد علی چوہدری اور عمار خان سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
گلبرگ لاہور کی پرائم لوکیشن پر تعمیر ہونے والا ٹی سکوائر گراؤنڈ سمیت دس فلورز پر مشتمل ہو گا، جس میں لاہور کے سب سے شاندار اور الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لئیق چوہدری نے کہا کہ ٹی سکوائر میں پیش کئے جانے والے الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس اپنی جدید اور عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی بدولت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک منفرد اضافہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بے مثال منصوبے متعارف ہونے کے بعد لاہور میں اب اپارٹمنٹ لِونگ کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے۔
ٹی سکوائر کے ڈائریکٹرزسجاد علی چوہدری اور عمار خان نے کہا کہ اس منصوبے کے تمام الٹرا ماڈرن لگژری اپارٹمنٹس کو عالمی معیار کے مطابق نہ صرف جدید اور منفرد سہولیات دستیاب ہوں گی بلکہ شہر کے وسط میں پرائم لوکیشن کی وجہ سے یہاں سے تمام اہم مقامات تک رسائی بھی آسان ترین ہو گی۔