معروف آسڑیلین کمنٹیٹر بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے اقدام پر حیران، مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

معروف آسڑیلین کمنٹیٹر بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے اقدام پر ...
معروف آسڑیلین کمنٹیٹر بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے اقدام پر حیران، مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف آسڑیلین  کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر مائیک ہیزمین نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مائیک ہیزمین ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کمنٹری  پینل کا حصہ تھے اور پاکستان میں ہی موجود ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ دورہ منسوخ ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔ میں اس سے قبل جنوبی افریقہ کے دورہ کے دوران بھی پاکستان میں ہی موجود تھے اور اس وقت بھی سیکیورٹی فول پروف تھی،پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے ،ہم سب میچ کے لیے تیا رتھے کہ میچ سے 35 منٹ قبل دورے کی منسوخی کا پتہ چلا ،جس سے شدید مایوسی ہوئی۔

مزید :

کھیل -