40 سال قبل اپنے تین کم عمر طالب علموں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی 67 سالہ استانی گرفتار

40 سال قبل اپنے تین کم عمر طالب علموں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی 67 سالہ ...
40 سال قبل اپنے تین کم عمر طالب علموں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی 67 سالہ استانی گرفتار

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) 40سال قبل تین کم عمر طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی سابق سکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ٹیچر آسٹریلوی شہر سڈنی کے مضافاتی علاقے میں ایک سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس نے 1977سے 1980ءکے دوران تین کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ ان طالب علموں کی عمریں اس وقت13سال، 14سال اور 15سال تھیں۔

اس وقت ٹیچر اپنی عمر کی 20کی دہائی میں تھی۔ اب اس کی عمر 67سال ہے۔ اسے سڈنی کے شمالی علاقے سینٹ آئیویز میں واقع اس کے گھر سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ اس پر تینوں لڑکوں کو 14بار جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ تینوں لڑکے اب آدمی بن چکے ہیں اور اپنی عمر کی 50کی دہائی میں ہیں۔ 

تینوں شخص رواں سال مئی میں سامنے آئے اور اپنی اس سابق سکول ٹیچر پر یہ سنگین الزام عائد کیا جس پر ٹیچر کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں اور اب اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد اسے سخت شرائط پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور 6اکتوبر کو ویورلے لوکل کورٹ میں پیشی کا پابند بنایا گیا ہے۔پولیس کیس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -