افغانستان سے متعلق چینی صدر کا بیان بھی سامنے آگیا

افغانستان سے متعلق چینی صدر کا بیان بھی سامنے آگیا
افغانستان سے متعلق چینی صدر کا بیان بھی سامنے آگیا

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی صدرشی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو مزید کھلے پن اور جامع حکومت کے قیام کی طرف بڑھنے دیا جائے اور اعتدال پسندانہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں اپنائی جائیں۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے رہ نماو¿ں کے اجلاس میں شی جن پنگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں "متعلقہ فریقوں" کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ کابل کو اپنی استطاعت کے مطابق مزید مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک کو افغانستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں کیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان ایسے حالات میں چھوڑا کہ طالبان کے لیے کابل کے اقتدار پرقبضے کے دروازے کھل گئے۔

مزید :

بین الاقوامی -