فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی 

 فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی 
 فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز  200روپے کی کمی واقع ہوگئی ہے ،گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 1761ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 17روپے کی کمی واقع ہوئی ۔اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 112500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96451 روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 3000روپے کم ہے۔ اسی طرح تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.57روپے ہو  کر 1200.27روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -