فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکول کو بڑی سزا سنا دی گئی 

فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکول کو بڑی سزا سنا ...
فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکول کو بڑی سزا سنا دی گئی 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی محکمہ تعلیم نے فیس ادا نہ کرنے پر بچے کے والد پر تشدد کرنے والے سکول کی رجسٹریشن معطل کردی ہے جبکہ نجی سکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں ، نجی سکول فیس کی تاخیر پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھتا ہے، انتظامیہ نے بچوں کے والد سے بھی بدسلوکی کی ، سکول مالکان کمیٹی کے طلب کرنے پر بھی حاضر نہیں ہوئے، انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی فراہم نہیں کی، سکول انتظامیہ فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش وصول کرتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ صوبائی وزیر تعلیم کو ارسال کرتے ہوئے کہا کہ قواعد کے مطابق سکول کی رجسٹریشن معطل کی جائے۔ محکمہ تعلیم نے وزیر تعلیم کی ہدایت پر نجی سکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -