آسٹریلیااورپاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد

آسٹریلیااورپاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد
آسٹریلیااورپاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی ہائی کمیشن نے آرٹسٹ عمران احمد اور فاطمہ سعید کی طرف سے مقامی فنکاروں اور طلبا کی جانب سے پاکستانی اور آسٹریلوی ثقافت پر مبنی ٹرک آرٹ کو سراہا ۔نمائش کا مقصد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران بات چیت اور عوامی مقامات کے بارے میں سوچنے کے نئے طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

گاڑیوں کو سجانے کی پاکستان کی خوبصورت روایت کو سراہتے ہوئے ، آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں متنوع ممالک ہیں ، دونوں ملکوں میں بہت کچھ مشترک ہے،ہمارے کامن ویلتھ ورثے اور اسی طرح کے موسم سے لے کر ہمارے کھیلوں اور لوگوں کے درمیان مضبوط روابط ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد 80ہزار سے زائد لوگ آسٹریلیا کو گھر کہتے ہیں۔ہا ئی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا ہم پرجوش ہیں کہ اس پروجیکٹ نے ہمیں ایک قابل رسائی کراس کنٹری نمائش بنانے کا موقع دیا ہے ، جو وبائی امراض کے دوران لوگوں کو آرٹ کے ذریعے جوڑنے کے تخلیقی طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔۔سعید اختر سٹوڈیو لاہور اور لوک ورسا اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بسوں کو پینٹ کرنے کے لیے ورکشاپوں کی ایک سیریز میں پاکستان کے ممتاز تعلیمی اداروں کے آرٹ اور ڈیزائن کے طلباءسمیت 100 کے قریب طلباءشامل ہوئے۔یہ بسیں پورے پاکستان میں رہائشیوں ، مسافروں اور کارکنوں کے لیے سفر کریں گی ۔

 فاطمہ سعید نے کہا اس پروجیکٹ کے ذریعے میں اور عمران دونوں ملکوں کی انفرادیت اور مماثلت منانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں ہم گھر کہتے ہیں! آسٹریلیا میں رہتے اور سفر کرتے ہوئے ہم نے جس تنوع اور شمولیت کا تجربہ کیا ، اس نے ایک نشان چھوڑا، اس پچھلے سال نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں تمام اچھی چیزوں کو منائیں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ بانٹیں۔آرٹسٹ عمران احمد نے کہا یہ کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے بہت مشکل منصوبہ تھا لیکن پاکستان کی سڑکوں کے لیے ایک متاثر کن آرٹ ورک بنانے کے خیال نے ہمیں ہمت دی، میں اپنی ٹیم ، طلباءکے متنوع گروپ اور باصلاحیت فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں اس پروجیکٹ میں حصہ لیا۔پاکستانی آسٹریلوی فنکاروں عمران احمد اور فاطمہ سعید نے یونیورسٹی آف نیو ساوتھ ویلز ، سڈنی میں تعلیم حاصل کی ہے۔پروجیکٹ میں حصہ لینے والے دیگر نمایاں فنکاروں میں امل ندیم ، علی لاریب رضوی اور نثار احمد شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -