سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کر رہا ہے ، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی پر رانا ثنا ءاللہ برہم 

سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کر رہا ہے ، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی پر ...
سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کر رہا ہے ، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی پر رانا ثنا ءاللہ برہم 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کررہا ہے، نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرنے سے بے عزتی ہوئی، نیوزی لینڈ نے کہا ہمیں سیکیورٹی پرابلم ہے، شرم آنی چاہیے، سیکیورٹی کنسرن پرمطمئن نہیں کرسکے، پٹرول کی قیمت کہاں پرپہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان کا موقف مسترد کردیا، یہ ہے ہمارے ملک کا حال، اب کہہ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کوکہاں سے سیکیورٹی تھریٹ آیا؟ آپ نے اپنے کان، آنکھیں بند کی دنیا نے نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہتے ہیں افغانستان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، ان کا زورمیڈیا پرچلتا ہے جس کومرضی آف ایئرکروادیں، صحافی برادری نے اب علم بلند کرلیا ہے، مہنگائی کے طوفان کے بعد اب وہی سونامی آئے گی جس کا وعدہ کیا تھا۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈالر170اور200روپے پرجاکررکے گا، سلیکٹڈ ٹولہ پاکستان کی تباہی کررہا ہے، پٹرول کی قیمت کہاں پرپہنچ گئی ہے؟ ان کوپاکستان کی عزت کا احساس نہیں، وزیراعظم کا یہ حال ہے کوئی اس کا فون سنتا نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -