’بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی دہشت گردی ،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا ‘شہباز شریف کا صبر جواب دے گیا 

’بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی دہشت گردی ،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا ‘شہباز ...
’بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی دہشت گردی ،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا ‘شہباز شریف کا صبر جواب دے گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں پانچ  سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومت کی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے،اس ظلم کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ظالم اور نالائق حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہے،ظلم کی حکومت کو جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی، پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا ہے،بے رحمی سے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔