برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ، دوشنبے میں موجود شاہ محمود قریشی خوشی سے نہال ،ویڈیو پیغام جاری کردیا 

برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ، دوشنبے میں موجود شاہ محمود ...
برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ، دوشنبے میں موجود شاہ محمود قریشی خوشی سے نہال ،ویڈیو پیغام جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوشنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے اسےاچھی خبرقراردےدیااور کہاکہ وہ برطانوی حکومت کےممنون ہیں کہ اس نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتےہوئےپاکستان ٹریول کی ریڈلسٹ سےنکال دیا ہے ، برطانوی ہم منصب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی ، ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں ،پوری قوم کو مبارکباد دیتاہوں ۔

 دوشنبے سے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ابھی جو اطلاع موصول ہوئی ہے وہ انتہائی باعثِ مسرت ہے، پاکستان نے سائنسی بنیادوں پر اعداد و شمار پیش کیے، مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع موصول ہوئی، بہت سے پاکستانی جنہوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب جب پاکستان تشریف لائے تو میں نے اس معاملے پر اُن کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی اور اُنہیں اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کا کہا، میں ممنون ہوں کہ انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ابھی جو اطلاع موصول ہوئی ہے وہ انتہائی باعثِ مسرت ہے ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری کاوشیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کی اطلاع موصول ہوئی، بہت سے پاکستانی جنہوں نے ریڈ لسٹ کی وجہ سے معاشی اور ذہنی تکالیف برداشت کیں ان کیلئے یہ ایک بہت اچھی خبر ہے۔ 

مزید :

قومی -