سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کی افواج نے جمعے کو علی الصبح دہشتگردوںکی جانب سے بھیجے گئے چار بارودی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ طیاروں کو بھیجے جانے کا مقصد مملکت کے صوبے جازان میں شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیا گیا۔