رواں ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

رواں ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
رواں ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی  کی شرح میں ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا،رواں ہفتے کے اضافے کےبعد مہنگائی کی شرح 14 اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  رواں ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے مہنگا ہونے سے اوسط قیمت 1234 تک پہنچ گئی جبکہ  کراچی میں20 کلو آٹے کا تھیلا 1440 روپے میں فروخت ہوا۔انڈے 5روپے درجن مہنگے ہوکر 176 روپے کی اوسط قیمت تک جا پہنچے جبکہ کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں ریٹ 200 روپے رہا۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 7 روپے بڑھنے سے اوسط نرخ 222 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ مختلف شہروں میں مرغی 280 روپے کلو تک بھی فروخت ہوتی رہی۔چینی ایک روپیہ 32 پیسے اضافے کیساتھ 108 روپے 43 پیسے کلو ہوگئی جبکہ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 48 روپے بڑھ کر 1918 روپے تک پہنچ گئی۔ فی یونٹ بجلی 43 پیسے جبکہ فی لٹر پٹرول 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا۔

دوسری طرف ٹماٹر ساڑھے 12 روپے سستے ہوکر 55 روپے کلو پر آگئے جبکہ پیاز کی قیمت ساڑھے 4 روپے کمی کیساتھ 58 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

قومی -