ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 بڑے دنوں کے بعد زائچے کی صورت حال بدلنے سے حالات میں بڑی واضح بہتری آنے کے امکان شروع ہو گئے ہیں۔ آج دوپہر کے بعد ہی آپ کو اپنے حالات کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 اس وقت ستاروں کی چال آپ کے حق میں ہے۔ ان شاءاللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ آپ فکر مند نہ ہوں۔ اب وہ لوگ بھی ساتھ دیں گے جو ناراض تھے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 ہر وقت خانگی معاملات دماغ پر سوار رہتے ہیں۔ آپ کے لئے تو ان دنوں روزگار اور اپنے مستقبل پر نظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔ آج آپ صرف ان پر ہی نظر رکھیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آپ اپنی اصلاح کریں۔ درمیان میں نامعلوم کیا ہو جاتا ہے کہ آپ دوبارہ اپنی پرانی حرکتوں کی طرف لوٹ آتے ہیں جو کہ خود کے ساتھ زیادتی ہے۔ آج توبہ ضرور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 مخالفت لاکھ ہو جائے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کیونکہ بحکم اللہ اس وقت آپ کا ستارہ پاور فل جا رہا ہے اور آپ کو ان شاءاللہ مشکلات سے بھی نکال دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 کافی دنوں کے بعد جو حالات میں مسلسل تبدیلیوں کا عمل شروع ہوا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھا لیں۔ آج آپ کے لئے روزگار کے حوالے سے بھی اہم خبر سامنے آنے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 اچھا اور اہم غیبی انداز سے مددگار دن ہے۔ آپ کے لئے خوشی کی خبر اور ایک رکا ہوا کام ہونے کا بھی چانس ہے۔ بندش میں جکڑے ہوئے آزاد ہو رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ کو اپنے گھر میں جن مشکلات کا سامنا تھا۔ آج اس کا ایک شاندار حل سمجھ میں آئے گا اور جو لوگ کسی قرض وغیرہ میں مبتلا تھے وہ بھی اچھی خبر سن سکیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 اپنے لئے اس راستے کا انتخاب کریں جو برسوں پہلے تھا جب سے راستہ بدلا ہے معاملات بھی خراب ہو گئے اور آج بدنظری میں بھی لگتے ہیں۔ اپنا صدقہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 انجان جگہ سے مدد ملنے کی امید ہے اور جس بھی پریشانی کا سامنا تھا اب وہ ختم ہو جائے گی۔ آپ نے جس بھی جگہ پر امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہونے کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 اولاد کے اوپر جس قدر ممکن ہو اپنی توجہ رکھیں اور پیار سے ان کو سمجھائیں۔ اس طرح وہ سمجھ سکتے ہیں۔ آج غصہ اور غلط فیصلہ ہرگز نہیں کرنا یہ وارننگ ہے آپ کو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 ایک بڑی مشکل سے نکلنے کی صبح ہی خبر مل سکتی ہے۔ جن لوگوں نے اب نیا کام شروع کرنا ہے وہ دو دن کے بعد بسم اللہ کرکے اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں۔