جو ز بٹلر کا پاکستان سے مکمل سیریز نہ کھیلنے کا امکان

  جو ز بٹلر کا پاکستان سے مکمل سیریز نہ کھیلنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈلی کی انجری کے شکار انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کیخلاف 7 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے جبکہ انکی جگہ ٹیم کی قیادت معین علی کریں گے۔بٹلر ورلڈکپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے تمام میچز بھی مِس کرسکتے ہیں۔قبل ازیں انگلش کرکٹ بورڈ بھی پہلے ہی جوز بٹلر کے ابتدائی میچز میں نہ کھیلنے کا کہہ چکا ہے جبکہ اس حوالے سے انگلش کپتان نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کی کوشش کروں گا۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انگلش کپتان کی پنڈلی میں زیادہ تکلیف نہیں تاہم جلد بازی کرنے سے دوبارہ تکلیف بڑھنے کا خدشہ ہے۔