ٹی20 ورلڈ کپ،بیک اپ اوپنرز کا نہیں سوچ رہے، محمد وسیم

ٹی20 ورلڈ کپ،بیک اپ اوپنرز کا نہیں سوچ رہے، محمد وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بیک اَپ اوپنر کا نہیں سوچ رہے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان اسٹرائیک ریٹ میں بہتری کے حوالے سے تحفظات کو سمجھتا ہوں تاہم دونوں اوپنرز کے نمبرز پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے مستقل مزاجی کے ساتھ رنز بنائے ہیں۔