ڈکیتی، مزاحمت پر 2افراد زخمی، شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی، مزاحمت پر 2افراد زخمی، شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2شہری زخمی ہو گئے دیگر وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے موبائل چھیننے کی واردات کے دوران ڈاکو مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر کے فرار ہو گئے شالیمار کے علاقے میں ایک ڈاکو زیر تعمیر گھر میں گھس کرشریف سے 10 ہزار نقدی و موبائل، مصری شاہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو بینک کی اے ٹی ایم گھس کر  سیف اللہ سے اے ٹی ایم سے 50ہزار روپے، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو افضال سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 35 ہزار روپے اورموبائل جبکہ ابراہیم سے 1200 روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکو عثمان سے  27سو روپے اور موبائل فون،کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو علی حسن سے ہزاروں روپے  اور موبائل ،کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو افضل   20 ہزار روپے اور 4 موبائل فون،فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو علی حسن سے 13 ہزار روپے اور موبائل فون، رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو شہزاد سے اسلحہ کے زور پر 50 ہزار روپے اور موبائل فون،نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو شہری سے اسلحہ کے زور پر ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو اشفاق سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون،لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو وقار سے اسلحہ کے زور پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ کے علاقے میں ڈاکو عروسہ بی بی سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو افتخار سے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو عدنان سے اسلحہ کے زور پر 40 ہزار روپے اور موبائل  ،ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو عمران کی دکان سے اسلحہ کے زور پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ کے علاقے میں ڈاکو شہباز سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے نقدی،شناختی کارڈ اور موبائل فون چھین لیا جبکہ گارڈن ٹاؤن سے کار، کاہنہ، مانگا منڈی، فیکٹری ایریا، یکی گیٹ اور داتا دربار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -