پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے فنکار پریشان

پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے فنکار پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے روز مرہ ضروریات زندگی،پٹرول کی قیمتوں،بجلی اورگیس بلوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ ا گر ملک میں حالات میں یہی رہے تواس میں کوئی شک نہیں کہ قوم اس ظلم اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کیلئے بھی تیار ہوں گے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آئے ہیں کہ بیان سے باہر ہے موجودہ حکومت اس بارے میں کچھ سوچے حکومت باتوں کی بجائے عمل کا مظاہرہ کرے z۔ڈی او پی خالد محمود،گلفام خان،سید جہا نزیب علی،اشرف خان،توقیر ناصر،احسن خان،اعجاز باجوہ، محمدنفیس،ڈائریکٹر دلاور ملک،ذوالفقار حیدر،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور، میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،عینی خان،عذرا آفتاب، میاں عابد رشید،انیس خان، مہرین حسن،عینی طاہرہ، عائشہ جاوید، میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم، صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشد چوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حسن ملک، عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس، صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس، ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، کوریو گرافر راجو حسین،علیزے،صومیہ خان، حمیرا چنا، اچھی خان،شبنم چوہدری، سلیم بزمی، آشف چوہدر ی، سفیان،انوسنٹ اشفا ق، شہباز حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیز ی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی،شیراز علی،طالب حسین اور عدنان علی طالب کاکہنا ہے کہ پاکستانی قوم پہلے بدترین مسائل کا شکار ہے ان حالات میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس اضافے کو واپس لیں 

مزید :

کلچر -