ایجوکیٹرز نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دے دی

ایجوکیٹرز نے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز نے 4اکتوبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کی کال دیدی۔11 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ 2000 کے بعد سے تمام ایجوکیٹرز کنٹریکٹ پر ہیں، تمام اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا گیا، ایجوکیٹرز پر مستقلی کیلئے پی پی ایس سی امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ تمام ایجوکیٹرز پہلے ہی ٹیسٹ دے کر بھرتی ہوئے ہیں۔اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی ایس سی امتحان کی شرط ختم کرکے ایجوکیٹرز کو فوری مستقل کیا جائے، حکومت وعدوں کے باوجود ایجوکیٹرز کو مستقل نہیں کررہی، اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ 4 اکتوبر کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔