کاہنہ انڈس ہسپتال کے عملہ میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز تقسیم

کاہنہ انڈس ہسپتال کے عملہ میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسرفیض الحسن نے کہا ہے کہ کاہنہ انڈس ہسپتال میں مریضوں کی لیے گائنی،پیڈز،سرجری، آرتھو پیڈک،انٹرنل میڈیسن،فیملی میڈیسن،ہیپا ٹائیٹس کلینک سمیت متعددامراض کی سہولت معیاری اور فری فراہم کی جارہی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کاہنہ ہسپتال میں بیسٹ پرفارمنس آف دی ائیر ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کے دوران جاری تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔شرکا میں ایس ایم اے پروفیسرفیض الحسن کے علاوہ آوپی ڈی کوآرڈینیٹر محمد رضوان،حافظ قمر عباس،محمد آصف، ڈاکٹر عبدالو ہا ب،ڈاکٹر آصف، پروفیسر رابعہ،ڈاکٹر شا ز یہ اور دیگر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہوئے۔ کاہنہ انڈس ہسپتال میں بیسٹ ایوارڈ آف دی ایئر ایڈمنسٹریٹرٹیم کے ممبرمحمد سجاد ریسپشن سپروائزر،طلحہ،ڈاکٹر نازیہ،مس صائمہ،مس نورینا سمیت متعدد سٹاف ممبران کودیا گیا اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔