’ای لرن“پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

’ای لرن“پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے ”ای لرن“پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک انصاف نے مسلسل چار سال سے مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہے۔

پروجیکٹس کے نام تبدیل کرکے نئے نام سے لاونچ کرنا افسوسناک ہے۔موجودہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف دور کے مفت لیب ٹاپ سکیم کو بھی بند کردیا ہے۔پنجاب حکومت تعلیم دوست نہیں تعلیم دشمن حکومت بن چکی ہے۔