بدلتے سماجی رویے اور ہماری  ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار

بدلتے سماجی رویے اور ہماری  ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ٹرانس جینڈر کے نام سے ہونی والی قانون سازی کے خلاف ویمن اینڈ فیملی کمیشن پاکستان کے زیراہتمام مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ خواتین اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات کے ساتھ مشاورتی فورم بعنوان“بدلتے سماجی رویے اور ہماری ذمہ داریاں“ حالات حاضرہ کے تناظر میں فرض کی پکار“کا انعقاد آج صبح 11بجے فلاح خاندان سینٹر 31G / 1 جوہر ٹاؤن میں ہوگا مہمان خصوصی رضیہ مدنی اسلامی سکالر سیکرٹری جنرل اسلامک ویلفیئر انسٹیٹیوٹ، مہمانان گرامی ڈاکٹر رخسانہ جبیں صدر ویمن کمیشن ہو گی۔ عافیہ سرور ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ سعید،ربیعہ طارق،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ڈاکٹر زبیدہ جبیں شرکت کریں گی