تاجرعمر خان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ20لاکھ کا عطیہ

      تاجرعمر خان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ20لاکھ کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)نامور بزنس مین عمر خان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کو سیلاب متاثرین کی امداد کے ایک کروڑ 20لاکھ کا چیک دیا گیا،  عمر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتی انہوں نے کہا کہ''ہم اپنے پیارے وطن کی مدد کرنے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ یہ محض ایک تالاب میں ایک کنکر ہے، لیکن ہم انوویشن فیکٹری میں اپنے لوگوں کی سخت ضرورت کے وقت مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔ ہماری ہمدردی سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔ عمر خان (بانی، انوویشن فیکٹری) اور مسٹر رانا (سی ٹی او - انوویشن فیکٹری) کا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  چونکہ پاکستان بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے تباہ کن نقصان اٹھا رہا ہے، انوویشن فیکٹری اور اس کی انتظامیہ  فوری طور پر اپنے وطن کی مدد کے لیے آگے بڑھی۔ تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین جناب ناصر سلمان اور انوویشن فیکٹری کے وفد میں شامل خرم خان، تنویر رفیق، فیض ملک، شفیق رضا اور میر سعید نے امدادی چیک پیش کیا۔ 

 انوویشن فیکٹری کے بانی جناب عمر خان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ اسلام آباد میں ''سی ایم فلڈ ریلیف پروگرام، پنجاب'' کے لیے 1کروڑ 20 لاکھ روپے پیش کئے،سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمر خان اور انوویشن فیکٹری کی انتظامیہ کے حسن سلوک کو خوب سراہا۔ان کی اس کاوش کو خوب سراہا....