فلاحی معاشرے کیلئے صوفیاکی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،میاں ابرار

فلاحی معاشرے کیلئے صوفیاکی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،میاں ابرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخشؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز، سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے سماع ہال داتا دربار میں محفل سماع کے افتتاح کے موقع پر، اپنے استقبالیہ کلمات میں سماع اور اس کے تاریخی پس منظر اوربرصغیر میں اسلام کی ترویج وتبلیغ میں صوفیاء  کی خدمات کے تناظر میں سماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ صوفیاء  کے طرزِ معاشرت کو اپنائے بغیر، فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔ برصغیر پاک وہند میں اسلام کی ترویج کا کریڈٹ صرف اور صرف ان صوفیاء  کے سرہے، جنہوں نے اپنے حْسنِ اخلاق سے دوسری اقوام اور مذاہب کے لوگوں کو متاثر کیا۔اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر داتا? دربار شاہد حمید ورک،منیجران وقاف داتادربار شیخ محمد جمیل، طاہر مقصود، سیّد ہجویر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران،شیخ محمد امین، طارق محمود جاوید،وطن عزیزکے معروف قاری سیّد صداقت علی،  دیوان عثمان فرید چشتی،محفل سماع کمیٹی کے صدر ملک محمد عابد، جنرل سیکرٹری پروفیسر عصمت اللہ زاہد، مرزا عبد الجبار، ملک معظم سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

مزید یہ کہ سماع کمیٹی کے ممبران کی طرف سے سیکرٹری اوقاف اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف کی دستار بند ی بھی کئی گئی۔ اختتام پر خطیب داتا? دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے دْعا کروائی۔