عمران خان جلسے چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں،سجاد نذیر

عمران خان جلسے چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیرنے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی آخرت کو سنوارنے کے لیئے اپنی صوبائی حکومتوں سے ملکر دن رات سیلاب زدگان کی امداد کریں اور اس مشکل کی گھڑی میں محض اپنی کرسی کے حصول کی خاطر جلسے جلوسوں کا سلسلہ بند کردیں وہ جتنے مرضی جلسے جلوس کر لیں اب اسلام آباد کی حکومت کا خواب ان کا ایک خواب ہی رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس مشکل وقت میں اپنی ذمے داری نبھائیں اور سڑکوں پربے یارومددگاربیٹھے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک، خیمے اور بستر فراہم کریں۔