ہارون اقبال پی ٹی آئی اقبال ٹاؤن کے سینئر نائب صدر مقرر

ہارون اقبال پی ٹی آئی اقبال ٹاؤن کے سینئر نائب صدر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف نے ہارون بھٹی کو اقبال ٹاؤن کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر کردیا۔ پی ٹی آئی نے علاقائی سطح پر پارٹی کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کی لاہور کے مقامی عہدداران کی لسٹ جاری کردی۔ پاکستان تحریک انصاف نے علاقائی عہدداران کے ذمہ ٹاؤن آفس کو فعال کرنے کے علاوہ مقررہ وقت کے دوران یونین کونسل کی سطح پر محلے اور بلاک میں تنظیم سازی کی ذمہ داری عائد کی ہے۔ہاورن بھٹی نے اقبال ٹاؤن کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر ہونے پر پارٹی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ذمہ داری ملنا ان کیلئے باعث فخر ہے۔ وہ اپنی پوری توانائی صرف کرکے پارٹی کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی پارٹی ہے جو پارٹی کارکنوں کو ان کی صلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر کام کا موقع دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں وہ پاکستان کیلئے ہر قسم کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔