حضرات امام حسین ؓ جلوس کے روٹ پر تمام انتظامات مکمل، سکیورٹی سخت

حضرات امام حسین ؓ جلوس کے روٹ پر تمام انتظامات مکمل، سکیورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پر جلوس کے روٹ پر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور جلوس کے روٹ پر پیچ ورک کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 06 کلومیٹر روڈ پر گلیوں اور سڑکوں پر پیچ ورک لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلوس روٹ کے اطراف میں ریسکیو 1122 کی 57 ایمبولینسز تعینات ہوں گی اور فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں مختلف پوائنٹس پر ہوں گی اسی طرح ریسکیو 1122 کی 287 موٹر بائیک جلوس روٹ اور جلوس کے اندر موجود ہوں گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریسکیو کے 1350 ملازمین ڈیوٹی دیں گے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر تین عارضی ہسپتال بنا دئیے گئے ہیں۔ العمران اور الخمینی عارضی ہسپتال اندرون شہر کی گلیوں کو کور کریں گے۔ جبکہ دس بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال سنٹرل ماڈل ہائی سکول ریٹی گن میں بنایا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر سیف سٹی کیمروں کے علاوہ 180 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار جلوس روٹ پر موجود ہوں گے اور سول ڈیفنس کے 150 رضا کار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والے جلوس روٹ پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام محکموں کو ایک دوسرے کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔