گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں 

گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2051 انسپکشنز کی گئیں  اور 45 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، 161500 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ 25 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 22 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر سخت کریک ڈاو ¿ن جاری رہے گا۔