نئی نسل کو صوفی ازم سے روشناس کراناہو گا،حاجی نواز 

نئی نسل کو صوفی ازم سے روشناس کراناہو گا،حاجی نواز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتفاق گروپ انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ حاجی نواز پپو نے حضور داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 979ویں عرس مبارک پر اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور اس شہر میں بسنے والے حضرت داتا علی ہجویریؒ کی امان میں ہیں۔ ہماری نئی نسل کو جدید علوم اور ٹیکنالوجیز کا علم دینے کے ساتھ ساتھ صوفی ازم کے فہم کی روشنیوں سے فکر و خیال دینے کی انتہائی ضرورت ہے۔ حضرت علی ہجویری ؒکی کشف المہجوب میں بیان کی گئی تعلیمات واحدانیت اور عقیدہ ختم نبوتؐ اور امت مسلمہ کے مسائل کا حل اور خلاصہ ہے۔ درگاہ حضرت داتا علی ہجویریؒ پر حاضری دینے والے زائرین محبت و عقیدت کے ساتھ عمل اور اخلاص کا فیض بھی ضرور لے کر جائیں۔