پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا157 واں اجلاس چیئرمین محمد انیس خواجہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا،، اجلاس میں ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کی بحالی، کمرشل ایریا کے ترقیاتی کاموں اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی پلاٹوں کی فروخت شروع کرنے کی منظوری دی گئی،، بورڈ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کی بھی منظوری دی،جبکہ صنعتکاروں کی سہولت کے لئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بجلی کے ڈسٹری بیوشن لائسنس کے حصول کے لئے نیپرا کو ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمدانیس خواجہ نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بہتر روزگار فراہم کرکے ان کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔ پیڈمک کا ویڑن ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں صنعتی زون قائم کیا جائے اس مقصد کے لئے نئے صنعتی زونز کے قیام کی جانب بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ اجلاس میں بورڈ ممبرز یاسر بچہ، شہزاد اعظم خان، ساجد سلیم منہاس، شاہد حسین تارڑ، سہیل اظہر، میاں ابوذر شاد، عبیداللہ، سی ای او پیڈمک علی معظم سید،، ڈی جی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت محکمہ صنعت، خزانہ اور لیبرکے  افسران نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -