صدر یو ایم ٹی کاڈاکٹر حسن مراد انجینئرنگ سکالرشپس " کا اعلان 

 صدر یو ایم ٹی کاڈاکٹر حسن مراد انجینئرنگ سکالرشپس " کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے موجودہ ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 100 ملین ر وپے مالیت کی  " ڈاکٹر حسن مراد انجینئرنگ سکالرشپس " کا اعلان کردیا۔یہ سکالر شپس آئی ایل ایم (علم) فنڈ کے باہمی اشتراک سے مستقبل کے انجینئرزکیلئے دی جا رہی ہیں۔اس اسکالرشپ کا مقصداعلیٰ تعلیم کو سب کیلئے قابل رسائی بنانا ہے اور خاص طور پرپاکستان کے دور دراز اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نوجوان نسل،یتیموں، معذوروں، شہداء کے بچوں،اقلیتوں اور مالی طور پر مجبو ر نوجوان طلباء  کی اعلی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کا وڑن اور مشن ملک میں تعلیم کو عام کرنا تھا تا کہ ہر خاص و عام کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر حسن کا ماننا تھا کہ تعلیم اور شعور کے ذریعے ہی نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں قلیدی کردا ر ادا کر سکتے ہیں۔ابراہیم مراد نے مزید کہا کہ یو ایم ٹی دن رات اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر ہی ہے۔ 

مزید :

کامرس -