کراچی کے مختلف  مقامات پر بوندا باندی

  کراچی کے مختلف  مقامات پر بوندا باندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی فضائیں جمعہ کی صبح بھی بادلوں کے نرغے میں ہیں، صبح کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ معتدل موسم کی ضامن سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہوا کا واضح کم دباؤ بھارتی دارالحکومت دہلی کی جانب بڑھ چکا ہے اور مون سون سسٹم کے اثرات سندھ سے کافی حد تک ختم ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے اثرات ختم ہونے کے باعث سمندری ہوائیں بھی بحال ہو گئی ہیں، سمندری بادلوں نے شہرِ قائد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔