امن جلسہ میں ہزاروں کی  تعداد میں عوام کی شرکت

امن جلسہ میں ہزاروں کی  تعداد میں عوام کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبل سوات(تحصیل رپورٹر)امن جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت۔ غیرسیاسی جلسہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن شریک ہوئے۔ حکومت اور اداروں سے امن بحال رکھنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ مقررین کے خطاب۔ جلسہ کے بعد امن واک کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد جگہ جگہ امن جلسوں کا انعقاد کیاگیا جس میں تحصیل کبل کی سطح پر بھی بڑے جلسے کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ امن جلسہ غیرسیاسی بنیادوں پر منعقد کیاگیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ہزاروں کی تعداد میں شرکا شریک رہے۔ امن جلسہ سے مختلف عمائدین اور سیاسی شخصیات نے خطابات کئے۔ مقررین نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دہشتگردی اور بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ یہ حکومت اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قوم کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرے۔ ہمارے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں کہ ایک بار پھر ہم پر وار کیاجارہاہے۔ ہم اپنے بچوں اور بوڑھوں کو اٹھاکر در در کی ٹھوکریں کھانے کے بلکل متحمل نہیں ہوسکتے۔ اگر حکومت چاہے صوبائی ہو یا مرکزی، ہمیں تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہے تو وہ استعفے دے کر گھر بیٹھ جائیں۔ ہمیں ایسے بڑوں کی بلکل بھی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام روزگار اور روزی کیلئے مظاہرے کرتے ہیں جبکہ ہمیں اتنا مجبور ہوگئے ہیں کہ اپنے سروں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ جلسہ میں ایک قرارداد پیش کی گئی کہ حکومت اور ادارے ہمیں فوری امن برقرار رکھنیکی ضمانت دے اور امن کو بہرصورت ممکن بنائے۔