تعلیم کیساتھ بہترین ہنر خود ار قوم  کی علامت ہے‘ ماریہ کنول

تعلیم کیساتھ بہترین ہنر خود ار قوم  کی علامت ہے‘ ماریہ کنول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)تعلیم کے ساتھ بہترین ہنر سیکھنا ترقیاتی ا قوم کی علامت ہے ہنرمند افراد معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ فائدہ مند ہوتے ہے ہنر مند خواتین کا معاشرے میں ایک خاص مقام رکھتا ہے وہ اپنے گھر کابوجھ برداشت کرتا ہے وہ کسی کا  محتاج نہیں ہوتا ماریہ کنول۔ گورنمنٹ وومن ووکیشنل سنٹر چکدرہ میں ملبوسات اور ہاتھ سے بنے اشیاء کی نمائش، اسسٹنٹ ڈائریکٹراور کالج پرنسپل نے نمائش کاافتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق گرنمنٹ وومن ووکیشنل سنٹرمیں نمائش کااہتمام کیاگیاجس میں سنٹر کے زیرتربیت خواتین نے ملبوسات، جوتوں،چادرسمیت ہاتھ سے بنے دیگر اشیاء کے مختلف سٹالز لگائے تھے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصطفیٰ عامر اور کالج کی پرنسپل ماریہ کنول نے نمائش کاافتتاح کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نمائش کو مثبت سرگرمی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہاں طالبات کو انتہائی پرامن اور محفوظ ماحول میں ہنرمند ٹیچرز کے زیرنگرانی،کوکنگ، بیوٹیشن،ملبوسات،کمپیوٹر اور دیگر ٹریڈز میں تربیت دی جاتی ہے اور مقامی خواتین کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہئے،اپنے بچوں کو اج ہی داخل کریں تاکہ وہ بھی تعلیم کے ساتھ ہنر سکیھیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ بس سروس جلدچالو کرانے سمیت ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر فاروومن کے دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے،نمائش میں موجود خواتین نے بھی نمائش کو انتہائی مفید قراردیااور کہاکہ اس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ انہیں آپس میں بہت کچھ سیکھنے کاموقع بھی ملتاہے۔