پی پی رہنما عزیز الرحمن چن کی بینک ریکوری کیخلاف درخواستیں خارج

پی پی رہنما عزیز الرحمن چن کی بینک ریکوری کیخلاف درخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)بینکنگ عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر عزیز الرحمن چن کی بینک ریکوری (قرض)کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں،عدالت نے جے ایس بینک کو عزیز الرحمن چن کی جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت دے دی، عدالت نے فنانشل انسٹیٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا  بینکنگ عدالت نمبر ایک کے جج نے عزیز الرحمن چن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،جے ایس بینک کے خلاف ددائردرخواست میں عزیزالرحمن چن نے موقف اختیارکررکھاتھا کہ جے ایس بنک سے تین مختلف کمپنیوں کے نام سے قرض لیا تھا جو واپس کر دیا، بینک نے رہن رکھوائی گئی جائیدادیں بلاجواز نیلام کرنے کی کارروائی شروع کی، عدالت سے استدعاہے کہ بینک کو فنانشل انسٹیٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت جائیدادیں نیلام کرنے سے روکا جائے، بینک کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ عزیز الرحمن چن، جلیل الرحمن سمیت دیگر کو بنک کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹرز کی بنک سٹیٹمنٹس اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے، ڈیفالٹرز نے بنک کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں، حقائق چھپا کر عزیز الرحمن چن نے حکم امتناعی کیا، عدالت سے استدعاہے کہ جائیدادیں نیلام کرنے پر جاری حکم امتناعی خارج اور بینک کے خلاف دائردعویٰ مسترد کیا جائے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیا ۔
درخواستیں خارج

مزید :

صفحہ آخر -