ا لیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت سے متعلق سیکشن 10کو چیلنج کر دیا گیا 

  ا لیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت سے متعلق سیکشن 10کو چیلنج کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف دائرتوہین عدالت سے متعلق سیکشن 10کو چیلنج کر دیا گیا یہ درخواست میاں شبیر اسماعیل نے اپنے وکیل اظہرصدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا  درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نہ تو عدالت اور ہے اور نہ ہی عدالتی اختیارات کا استعمال کر سکتی ہے،توہین عدالت کا اختیار اسے دینا آئین پاکستان 1973 ء کی خلاف ورزی ہے،توہین عدالت کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے،الیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ توہین عدالت کی کاروائی کر سکے،الیکشن کمیشن ایک انتظامی اداہ ہے،اگر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی اجازت دینی ہوتی تو آئین پاکستان میں اسے فراہم کی جاتی،عدالت سے استدعاہے کہ سیکشن 10کے تحت الیکشن کمیشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کیاجائے۔
چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -