تزین وآرائش کیخلاف درخواست پر محکمہ اوقاف کی جانب سے پی سی ون کاپلان داخل کرانے پرفریقین سے دلائل طلب

    تزین وآرائش کیخلاف درخواست پر محکمہ اوقاف کی جانب سے پی سی ون کاپلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے بی بی پاک دامن مزار کی تزین و آرائش کے خلاف دائردرخواست پرمحکمہ اوقاف کی جانب سے پی سی ون کاپلان عدالت میں داخل کرانے پرفریقین سے مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت30ستمبر تک ملتوی کردی،درخواست گزار ڈاکٹر عاصمہ نے ایڈووکیٹ خواجہ حارث کی وساطت سے تعمیر تزین پر اعتراض دائر کررکھاہے،درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث کا موقف ہے کہ مزار پاک کی تعمیر تزین منظور کردہ ڈیزائن اور نقشہ کے مطابق نہیں ہو رہی،بی بی پاک دامن کی تعمیر تزین اور فنڈز کی منظوری پنجاب اسمبلی نے د،مگر ڈیزائن کے برعکس تعمیر و تزین کی جارہی ہے،عدالت مداخلت کرے اور کیس کے حتمی فیصلے اور انکے اعتراضات سننے تک مزار کی تعمیر و تزین روکنے کا حکم دے،پنجاب اسمبلی کی منظوری اور عدالت کی اجازت سے بی بی پاکدامن  مزار کی اپ گریڈیشن شروع کی گئی،مزار کی تعمیر اور تزین او آرائش کرتے ہوے منظور شدہ ڈیزائن پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت سے استدعاہے کہ ا  اعتراضات پر فیصلہ تک مزار پاک کی تعمیر روکنے کا حکم دیاجائے۔
دلائل طلب

مزید :

صفحہ آخر -