سی سی پی اوکی جانب سے نعش  حوالگی معاملے میں مکمل تعاون کی  یقین دہانی پردرخواست نمٹا دی گئی

سی سی پی اوکی جانب سے نعش  حوالگی معاملے میں مکمل تعاون کی  یقین دہانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرورچودھری نے مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل ہونے والے عمران شمشاد کی نعش کی حوالگی کے خلاف دائردرخواست سی سی پی اولاہور کی جانب سے مقتول کی نعش حوالگی کے معاملے میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی پر نمٹا دی،سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ مقتول کی نعوش کی حوالگی کے معاملے میں مکمل تعاون کریں گے،عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ مجسٹریٹ کے پاس جاکر درخواست دیں، مجسٹریٹ قانون کے مطابق کارروائی کرکے فیصلہ کرے گا، عدالت نے مذکورہ بالاہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی،کاہنہ کے رہائشی صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ پولیس نے بیٹے عمران شمشاد کو مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل کردیاہے،پولیس نے بیٹے کی نعش کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا، پولیس مقابلے میں میرے بے قصور بیٹے کو قتل کیا، عدالت سے استدعاہے کہ بیٹے کی نعش کو واپس کرنے کا حکم دیاجائے اورجعلی پولیس مقابلے کے ذمہ دار پولیس افسر و اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست نمٹادی

مزید :

صفحہ آخر -