بابر اعظم کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث التواء کی درخواست 

  بابر اعظم کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث التواء کی درخواست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے خلاف درج اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف اپیل کی، وکیل کی التواء کی درخواست پر کیس دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کے لئے فائل آفس کو بھجوا دی بابر اعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کے باعث التواء کی درخواست کی گئی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ جسٹس آف پیش نے ایف آئی اے اور پولیس کو بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے رکھا ہے،جسٹس آف پیس نے خاتون کی درخواست پر ہراساں کرنے کے الزام پر اندراج مقدمہ کا حکم دے رکھا ہے،بابر اعظم نے جسٹس آف پیس کااندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے،عدالت عالیہ نے جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کا فیصلہ تاحکم ثانی معطل کررکھا ہے۔
بابراعظم 

مزید :

صفحہ آخر -