سموگ تدارک کیلئے درخواستوں پر حکومت کو گراؤنڈز بحال کرنے کاحکم

 سموگ تدارک کیلئے درخواستوں پر حکومت کو گراؤنڈز بحال کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے دائردرخواستوں پر پنجاب حکومت کو شہریوں کے لئے بنائے گئی گراؤنڈز بحال کرنے کاحکم دے دیا  عدالت نے تجاوزات ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہدایت بھی کی ،عدالت نے پی ایچ اے کوحکم دیاہے کہ وہ شہر میں گرین لینڈ کی بحالی کے لئے اقدامات کرے عدالت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ پی سی بی گرین لینڈ پر جنریٹر لگنے کے لیے مناسب جگہ پر انتظام کرے،فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ پی سی بی نے گزشتہ میچز میں ڈیرھ ارب روپے سکیورٹی پر خرچ کیا،حکومت سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔
بحالی کاحکم 

مزید :

صفحہ آخر -