آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ 

 آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان) اپٹا صوبائی صدر کے کال پر ہیڈ کوارٹر غلنئی میں آل پرائمری ٹیچرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی واک و مظاہرہ۔ اساتذہ کو اپنے بنیادی حقوق دیا جائے ورنہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مظاہرین آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا) نے صوبائی صدر عزیز اللہ خان کے کال پر ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں احتجاجی واک اور مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اپٹا کے ضلعی صدر فخر عالم کی سربراہی میں ہوا. آل پرائمری ٹیچرز نے غلنئی بازار میں احتجاجی واک کے موقع پر اساتذہ کے حقوق کے لیے مختلف بینرز اٹھائیں تھے. احتجاجی واک میں اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیے حکومت پالیسی کے خلاف نعرہ بازی کی. احتجاجی واک کے بعد آل پرائمری ٹیچر نے مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے اساتذہ حقوق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ تمام پرائمری اساتذہ کو بنیادی سکیل 15 جبکہ ہیڈ ٹیچر کو سکیل 16 دیا جائے.آل پرائمری ٹیچرز نے پنشن میں کٹوتی کو یکسر مسترد کیا۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ پرائمری بنیادی تعلیم ہے. جس کے لیے ہر پرائمری سکول میں چھ اساتذہ اور چھ کمرے تعمیر کی جائے.جبکہ اساتذہ کی مذکورہ تنظیم نے آئندہ لائحہ عمل کے لیے صوبائی قیادت کی فیصلے اور کال پر دوبارہ عملدرآمد کا فیصلہ کیا. آگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے حقوق کے لیے ہر قسم قربانی دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔