روس سے گیس اور تیل لے لیتے تو اتنی مہنگائی نہ ہوتی، فواد چوہدری 

  روس سے گیس اور تیل لے لیتے تو اتنی مہنگائی نہ ہوتی، فواد چوہدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج جو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے وہ نہ ہوتا۔فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر روسی صدر پیوٹن کے بیان پاکستان کو روسی گیس فراہمی ممکن ہے پر درعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس سے گیس اور تیل وقت پر لے لیتے تو آج پاکستان میں جو آج مہنگائی کا طوفان ہے نہ ہوتا، پوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے روس سے معاہدے میں تاخیر کی۔
فواد چوہدری 

مزید :

صفحہ آخر -