نیویارک،اقوام متحدہ کی عمارت  کے باہر برازیلین آرٹسٹ کی  دیوہیکل پینٹنگ آویزاں 

 نیویارک،اقوام متحدہ کی عمارت  کے باہر برازیلین آرٹسٹ کی  دیوہیکل پینٹنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے جنرل اسمبلی کے 77 اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر زنیویارک کے باہر ایک نمایاں چیز اس بار شرکاء اجلاس، نیویارک اور دینا بھر سے یہاں آنے والے سیاحوں کو دیکھنے کو ملے گی وہ اقوام متحدہ کی عمارت کی دیوار پر برازیل کے آرٹسٹ آکارڈو کوبرا کی بنائی ہوئی دیوہیکل سائز کی پینٹنگ ہے، جسے بنانے کیلئے اسے کئی روز لگے. اس کام کی تکمیل میں میں بہت سارے لوگوں نے ملکر حصہ لیا، اپنے آرٹسٹ کی بنائی ہوئی اس منفرد پینٹنگ کو برازیل کی حکومت نے اقوام متحدہ کو تحفہ کے طور پر دیا ہے. اس  پینٹنگ کا موضوع ”پائیدار ترقی اور آنے والی نسلوں کی ضروریات“رکھا گیا ہے اور اس کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پائیدار ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک طاقتور کال ٹو ایکشن اب نہایت ضروری ہے. پینٹنگ کے آرٹسٹ آکارڈو کوبرا کا کہنا ہے کہ "چار سال پہلے، میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے سے گزرا تھا اور میں تصور میں سوچا کرتا تھا کہ یہاں کام کرنا کتنا ناقابل یقین ہوگا. آخر چار سال کے بعد میرا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے.اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا عالمی رہنما پینٹنگ پر بنائے گئے اس وڑن کو لے کر اپنے تمام بچوں کو سبز اور نیلا سیارہ دے سکتے ہیں۔
دیوہیکل پینٹنگ

مزید :

صفحہ آخر -