پی ڈی اے نے حیات آباد کے رہائشیوں کو پانی کے بھاری بلز بھجوا دیئے

پی ڈی اے نے حیات آباد کے رہائشیوں کو پانی کے بھاری بلز بھجوا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور (سٹی رپورٹر)پی ڈی اے نے حیات آباد کے رہایشیوں کو پانی کے بھاری بلز بھجوا دیئے تین اور پانچ مرلے گھروں میں رہائش پزیر عوام کے پیچھے دس ہزار سے لیکر پندرہ ہزار روپے تک پانی کے بل بیھجوائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی بھاری بھر کم بلوں کے بعد اب رہی سہی کسر پی ڈی اے نے پوری کردی، حیات ٓباد کے مکینوں کو بھیجے دس سے لیکر بیس ہزار روپے تک پانی کے بل چارچ کیئے ہیں جو مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں پر کسی بم سے کم نہیں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ڈی اے نے پانی کے بلوں میں سیوریج لائن کی مرمت اور گلیوں کی صفائی کے ہزاروں روپے چارج کیئے ہیں حالانکہ سیوریج لائن اور دیگر صفائی کام کے لئے پی ڈی اے کے اہلکار کبھی نہیں ٓاتے لوگ خود ذاتی طور پیسے دیکر یہ کام کرتے ہیں۔آنہوں نے کہا کہ چھ مہنیوں کے بعد تین اور پانچ مرلوں پر مشتمل گھروں کے پیچھے دس اور پندرہ ہزار بل ب بھیجنا ظلم ہے اور یہ بل آدا کرنا انکی بس سے باہر ہے۔  انہوں نے ڈی جی پی ڈی اے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے اپیل کی کہ اس ناجائز اور بلنگ کا نوٹس لیا جائے اور پانی کے بل کو مناسب حد تک کم کرکے شہریوں کے کے لئے آدئیگی کے قابل بنایا جائے۔